26 مئی ، 2013
کراچی…سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ اسلام ملک دشمن دہشت گرد قوتیں اسلام کی سربلندی اور عوام کی فلاح وبہبود کے کاموں سے نہیں روک سکتیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر شہدائے اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پر بلال قادری، فہیم الدین شیخ، شہزاد قادری اور دیگر بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے شہادت قبول کرکے پیغام دیا ہی کہ کوئی بھی دہشت گرد یا سازشی عناصر اسلام اور پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتے،سنی تحریک کے قائدین و کارکنوں نے اسلام کی سر بلندی کے لئے اپنی جانوں کو نذرانے دے کر سبق دیا کہ اسلام اور ملک کی سلامتی کیلئے اپنی جانوں کو بھی قربان کرنا پڑے تو دریغ نہیں کیا جائے گا۔