26 مئی ، 2013
لاہور…لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاوٴن میں جنریٹر میں آگ لگنے سے چار افراد جھلس گئے۔اقبال ٹاوٴن نرگس بلاک میں مرغیوں کے تاجر حاجی الیاس کے گھر کے عقب میں نصب جنریٹر کے قریب پیٹرول کی بوتل پڑی تھی جسے اسپارکنگ سے آگ لگ گئی، آگ سے دو ائرکنڈیشنرز اور دیگر گھریلو اشیاء جل گئیں۔ آگ بجھانے کی کوشش میں حاجی الیاس کا بیٹا عمران ڈرائیور جہانگیر اور دو پوتے پانچ سالہ فہد اور چھ سالہ فواد معمولی جھلس گئے۔