پاکستان
26 مئی ، 2013

کوٹ عبدالمالک میں مکان کی چھت گرگئی، 10 افراد زخمی

کوٹ عبدالمالک …کوٹ عبدالمالک میں مکان کی چھت گرنے سے 10 افراد زخمی ہو گئے کوٹ عبدالمالک کے علاقے ڈیرہ سرداراں کے رہائشی فتح محمد کے گھر رسم چہلم کے دوران مکان کی چھت گر گئی ۔ زخمیوں میں 4بچے اور 2 خواتین بھی شامل ہیں۔ مالک مکان فتح محمد کے مطابق لوڈ شیڈنگ کے باعث مکان کی چھت پر قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :