پاکستان
27 مئی ، 2013

بالائی پنجاب ، خیبر پختون خوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

بالائی پنجاب ، خیبر پختون خوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

اسلام آباد…محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی بالائی پنجاب ، بالائی خیبر پختون خوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔ملک کے باقی حصوں میں موسم گرم ا ور خشک رہے گا۔بلتستان ڈویژن کے علاقوں استور ، اسکردو اور دیگر میں تین دن سے بارشیں جاری ہیں۔اسکردو گلگت روڈ اور شاہراہ قراقرم مٹی کا تودہ گرنے سے ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے۔جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامناہے۔گلگت اور گردونواح میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ لیکن تیز بارشو ں کے بعد شہر کی مرکزی شاہراہوں سمیت تمام چوٹی بڑی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں ۔مانسہرہ میں بارش کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے ناران کے قریب شاہراہ کاغان ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔سوات میں تیز آندھی اور بارش کی وجہ سے درخت اور سائن بورڈ گرگئے جس سے ایک خاتون جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔پنجاب کے شہروں سیال کوٹ ، منڈی بہاء الدین ، گجرات ، چنیوٹ ، چکوال اور سرگودھا میں بارش ہوئی ، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش استور میں 71 ملی میٹر رکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب سندھ بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں سارا دن گرم ہوائیں چلتی رہیں۔اتوار کو دادو ملک کا گرم ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت 48ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا، ملک کے دیگر علاقوں میں درجہ حرارت کچھ اس طرح رہے۔

مزید خبریں :