27 مئی ، 2013
اسلام آباد…جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔سپریم کورٹ میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نیجسٹس تصدق حسین جیلانی سے قائم مقام چیف الیکشن کمیشنر کے عہدے کا حلف لیا۔چیف الیکشن کمیشنر فخر الدین جی ابراہیم 4 روزہ دورے پر ملک سے باہر ہیں۔