27 مئی ، 2013
کراچی…آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب53 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ کراچی اور اس کے مضافات جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں20کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔