27 مئی ، 2013
مظفر آباد…میرپور اور کوٹلی آزادکشمیر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف مکمل شٹر ڈاوٴن اور پہیہ جام ہڑتال کی جارہی ہے۔ ہڑتال کے دوران میرپور اور کوٹلی آزادکشمیر میں تمام بازار اور مارکیٹیں بندہیں، سڑکوں سے ٹریفک غائب ہے اورمختلف علاقوں میں شہری احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔میرپور میں مظاہرین نے منگلا پاور ہاوٴس کے گھیراوٴ کیلئے مارچ شروع کردیا ہے۔