27 مئی ، 2013
نیو یارک…امریکا میں گن کلچر پر بحث اور فائرنگ کے واقعات ساتھ ساتھ جاری ہیں۔ آج بھی دو افراد جان سے گئے۔ جمعہ سے اتوارتک فائرنگ کے 10سے زیادہ واقعات پیش آئے جس میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔یہ خبر کراچی شہر کی نہیں بلکہ ذکر ہے امریکا کا جہاں نوجوانوں میں گن کلچرپروان چڑھ رہا ہے،آج بھی ریاست ٹیکساس کی کونچوکاوٴنٹی میں ٹرک سوار حملہ آور نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا ، حملے میں کاؤنٹی شیرف سمیت 5 افراد زخمی ہوئے، 23 سالہ حملہ آور کا تعلق نارتھ کیرولینا سے تھا۔اس کے پاس سے رائفل ، ہیڈ گن اور کئی راوٴنڈز بھی ملے ہیں۔اس سے قبل شکاگو میں فائرنگ کے 10سے زائد واقعات میں 12 افرا دہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر کم سن تھے ، اور ان کی عمریں 3 1سے17 سال کے درمیان تھیں۔ ایک مقامی وکیل کے مطابق تعلیمی ذرائع میں کمی ، بے روزگاری میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی غربت نوجوان نسل کو پر تشدد واقعات ملوث کر رہی ہے۔