پاکستان
28 مئی ، 2013

کوئی یہ توقع نہ کرے کہ حکومت بدلتے ہی بجلی شروع ہو جائیگی،نواز شریف

کوئی یہ توقع نہ کرے کہ حکومت بدلتے ہی بجلی شروع ہو جائیگی،نواز شریف

لاہور…مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آتی پاکستان سے پہلے غربت کا خاتمہ کریں یا بجلی بحران کا،مسائل کے پہاڑ پر ہاتھ ڈال رہے ہیں ،کوئی یہ توقع نہ کرے کہ حکومت بدلتے ہیں بجلی آنا شروع ہو جائے گی۔لاہور میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ انہوں نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں دھماکے کیے،،آج لوڈشیڈنگ سمیت اتنے مسائل ہیں کہ راتوں کو نیند نہیں آتی،ان کی حکومت ایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی دھماکے بھی کریگی تاہم بجلی کو آتے آتے وقت لگے گا۔میاں نواز شریف نے کہا کہ شوگر ملوں کے پھوک سے بجلی بنانے کیلئے ڈیڑھ سال چاہیے،بجلی کے کارخانوں کیلئے بھی 3،ساڑھے3سال لگیں گے،کوئلے سے بجلی بننے کے پلانٹس کے لئے اربوں ڈالرز چاہئیں ۔ بھاشا ڈیم پر کام بالکل تیار ہے تاہم اس کیلئے بھی 10سے15ارب ڈالر چاہئیں،پاور پلانٹس کے پاس بھی تیل نہیں،انہوں نے کہا کہ آج 20، 20 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے،بجلی چوروں کو عبرت ناک سزا ہونی چاہیے، بجلی چوری ختم ہوگی، تو لوڈشیڈنگ آدھی ہوجائے گی۔انتخابات میں سندھ میں روایتی اور خیبر پختونخوا میں جذباتی فیصلہ آیا، پنجاب کے لوگوں نے دانشمندانہ فیصلہ کیا،نوازشریف نے امید دلائی کہ ان کے دور میں غربت دوردور تک نظرنہیں آئے گی۔

مزید خبریں :