پاکستان
28 مئی ، 2013

ملک بھر میں پرانے الیکشن ٹری بیونلز تحلیل،14نئے ٹری بیونلز قائم

ملک بھر میں پرانے الیکشن ٹری بیونلز تحلیل،14نئے ٹری بیونلز قائم

اسلام آباد…الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 14 ٹری بیونلز تحلیل کرکے 14 نئے ٹری بیونلز قائم کردیئے ہیں جبکہ مزید 13 الیکشن ٹری بیونل قائم کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں الیکشن ٹری بیونلز کی تعداد بڑھا کر27 کردی گئی ہے۔ملک میں پہلے سے قائم 14 ٹری بیونلز تحلیل کرکے ان کی جگہ نئے ٹری بیونلز قائم کردیئے گئے ہیں جبکہ 13 مزید ٹری بیونلز قائم کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں پہلے الیکشن ٹری بیونلز کی تعداد پانچ تھی جو بڑھا کر دس کردی گئی ہے۔سندھ اور خیبرپختونخوا میں الیکشن ٹری بیونلز کی تعداد تین تین تھی جو بڑھا کر چھ چھ کردی گئی ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلوچستان میں الیکشن ٹری بیونل کی تعداد پانچ ہوگی۔

مزید خبریں :