29 مئی ، 2013
پشاور… خیبرپختونخوااسمبلی کے نومنتخب ارکان نے حلف اُٹھالیا۔ اسپیکر کرامت اللہ چغر مٹی نے حلف لیا۔خیبر پختون خوا اسمبلی کا اجلاس 35 منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔اجلاس سے قبل اراکین اسمبلی ایک دوسرے کے ساتھ گرمجوشی کے ساتھ ملتے اور مبارکبادیں دیتے دکھائی دیئے۔کورم مکمل ہونے پر ا سمبلی کی کارروائی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،جس کے بعد اسپیکر کرامت اللہ چغر مٹی نے نو منتخب ارکان اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے اِس اُمید ظاہر کی کہ تبدیلی کانعرہ فرسودہ نظام کے خاتمے کاسبب بنے گا۔اسپیکرکے خطاب کے بعدنو منتخب اراکین نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔حلف برداری کے بعد اراکین نے رول پر دستخظ کیے۔ تحریک انصاف کی جانب سے پرویز خٹک کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے،جبکہ اسد قیصر اسپیکر اور امتیاز شاہد قریشی ڈپٹی اسپیکر کے عہدوں کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔