29 مئی ، 2013
کراچی…وکلاء کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کراچی بار کے وکلاء نے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ کراچی میں گزشتہ روز سندھ بار کونسل کے ممبر اور سینئر وکیل کوثر ثقلین کو نامعلوم فراد نے ان کے دو بیٹوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔آج جب نومنتخب سندھ اسمبلی کاا جلاس شروع ہوا تو وکلاء کی بڑی تعداد نے اسمبلی بلڈنگ پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے شہر میں جاری ٹارگٹ کلنگ کی روک تھام اور مقتول ایڈووکیٹ کوثرثقلین کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ وکلاء کی احتجاج کے باعث پولیس کی بھاری نفری سندھ اسمبلی کے باہر تعینا ت تھی۔ وکلاء نے اسمبلی میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں اندر جانے نہیں دیا۔ بڑی تعداد میں وکلاء نے سندھ اسمبلی کے باہر دھرنا دیا جبکہ سندھ بار کونسل کی جانب سے کراچی کی ماتحت عدالتوں میں کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔