29 مئی ، 2013
ماسکو…کبھی کبھی ایسا بھی ہوتا ہے ، جب بنا بنایاکام الٹا ہوجاتا ہے ، روس میں تعمیر کرنے والی کرین نے اپارٹمنٹس بلاک ہی تباہ کرڈالا۔ روسی شہر کیرو میں ایک تعمیراتی کرین توازن کھو بیٹھی اور سامنے موجود اپارٹمنٹس بلاک پر جاگری۔ او ربیرونی دیوار سے ٹکرا کر نیچے آتی کرین نے کئی بالکونیوں کو تہس نہس کردیا اور نیچے پارک 7 گاڑیوں کا بھی بیڑا غرق کردیا۔