31 مئی ، 2013
پشاور…خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ بے امنی، بے روزگاری اور خطے میں امریکا کی موجودگی بڑے چیلنجز ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے پرویز خٹک کے قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد خطاب کرتے ہوئے مہتاب عباسی نے کہا کہ خوشی کی بات ہے انتقال اقتدارکا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔انہوں نے پرویز خٹک کو قائد ایوان منتخب ہونے پر مبارک باد دی اور کہا کہ اسمبلی میں نئے چہرے منتخب ہوکرآئے اور تبدیلی آئی، جو خوش آئند ہے۔ ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نے جمہوریت کی بقا کے لیے عوام نے بڑی جدوجہد کی ہے۔