31 مئی ، 2013
پشاور…چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پرویزخٹک کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے، عمران خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک کا انتخاب جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ ایوان نے پرویز خٹک پرجواعتماد کیا ہے وہ اُس پرپورا اُتریں۔عمران خان نے اِس اُمید کا اظہار کیا کہ پرویزخٹک کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں امن وترقی سے متعلق بہتری آئے گی۔تحریک انصاف کے پرویز خٹک 84 ووٹ لی کر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا منتخب ہوئے جبکہ اُن کے مقابلے میں جے یوآئی (ف)کے مولانا لطف الرحمان کو 37 ووٹ ملے۔نومنتخب وزیراعلیٰ پرویز خٹک آج شام ساڑھے6بجے گورنرہاوٴس میں حلف اُٹھائیں گے۔