دنیا
31 مئی ، 2013

اسرائیل کامقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کیلئے1ہزار گھربنانے کااعلان

اسرائیل کامقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کیلئے1ہزار گھربنانے کااعلان

مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کیلئے ایک ہزار نئے یونٹس بنانے کا اعلان کیا ہے۔ مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی مانیٹرنگ کرنے والی غیر سرکاری آبزرویٹری’ٹرسٹال یروشلم‘ نیانکشاف کیا ہے کہ راموت یہودی بستی میں تین سو مکانات کی تعمیر کا معاہدہ طے پا چکا ہے جبکہ مغربی کنارے میں بیت لحم کی نزدیک جیلو یہودی بستی میں آٹھ سو گھر فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔یاد رہے کہ اسرائیل نے اس منصوبے کی منظوری امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے کے بعد دی۔ اس دورے کا مقصد فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان تعطل کے شکار امن مذاکرات کو از سر نو شروع کرنا ہے۔

مزید خبریں :