پاکستان
31 مئی ، 2013

پشاور:بڈھ بیر موٹرسائیکل بارودی مواد سے ٹکر گئی، ایک شخص جاں بحق

پشاور:بڈھ بیر موٹرسائیکل بارودی مواد سے ٹکر گئی، ایک شخص جاں بحق

پشاور…پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں موٹرسائیکل بارودی مواد سے ٹکراگئی، ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر کے علاقہ ماشوگگر میں شرپسندوں نے سڑک کنارے بارودی مواد نصب کررکھا تھا۔ موٹرسائیکل سوار نجیب نامی امن لشکر رضاکار جونہی اس مقام سے گزرا۔ زوردار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے نجیب موقع پر ہی جاں بحق ہوا۔ جبکہ موٹرسائیکل کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

مزید خبریں :