پاکستان
31 مئی ، 2013

گھر ہو یا صنعت ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ ہوگی، نگراں وفاقی وزیر پانی و بجلی

گھر ہو یا صنعت ملک بھر میں یکساں لوڈ شیڈنگ ہوگی، نگراں وفاقی وزیر پانی و بجلی

اسلام آباد … نگراں وفاقی وزیر پانی و بجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ گھر ہو یا صنعت لوڈ شیڈنگ یکساں ہوگی، اسپتالوں، جیلوں اور دفاعی تنصیبات کے سوا کوئی جگہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ نہیں ہوگی۔ وزیر پانی وبجلی ڈاکٹر مصدق ملک نے جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یکساں لوڈشیڈنگ کے متعلق سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل ہوگا، تقسیم کارکمپنیوں کے سربراہوں کا وڈیو لنک کے ذریعے ہنگامی اجلاس بلالیا ہے، گھر ہو یا صنعت لوڈ شیڈنگ یکساں ہوگی، یکساں لوڈ شیڈنگ سے صنعتیں متاثر ہوں گی تاہم مینجمنٹ کے ذریعے نقصان کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے، ہزاروں کی ٹائی پہننے اور لاکھوں کی گاڑی رکھنے والے سبسڈی کے مستحق نہیں ہیں۔

مزید خبریں :