پاکستان
31 مئی ، 2013

لاہور ہائیکورٹ :پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر گھر والوں کا تشدد

لاہور ہائیکورٹ :پسند کی شادی کرنیوالے جوڑے پر گھر والوں کا تشدد

لاہور … لاہور ہائیکورٹ میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو ان کے گھر والوں نے تشدد کا نشانہ بنایا، سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی دست و گریباں ہوگئے ۔لاہور کے علاقے ٹاوٴن شپ کی سونیا اور نعیم نے مرضی کی شادی کی تھی، لڑکی کے گھروالوں نے اغواء کا پرچہ درج کرا دیا ۔ سونیا کے بیان پر عدالت نے اسے شوہر کیساتھ جانے کی اجازت دیدی ،جونہی جوڑا کمرہ عدالت سے باہر نکلا، دونوں کے لواحقین ٹوٹ پڑے ۔ احاطہ عدالت میں سونیا کے گھر والوں نے سونیا کو مارمارکر ادھ موا کر دیا، دونوں خاندان ایک دوسرے کو گالیاں اور دھمکیاں دیتے رہے۔ ہنگامے کے دوران لواحقین کی سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ بھی ہاتھاپائی ہوئی۔

مزید خبریں :