31 مئی ، 2013
کراچی… کارکنوں کی گرفتاری اورمبینہ ماورائے عدالت قتل کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کراچی میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے میں ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنوں کے اہل خانہ اورمقتول کارکنان کے لواحقین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔سندھ ہائی کورٹ کے سامنے متحدہ قومی موومنٹ کے احتجاجی مظاہرے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد کے علاوہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین بھی شریک ہوئے۔مظاہرین سے خطاب میں ایم کیوایم کے رہ نما حیدر عباس رضوی نے کہا کہ تشدد کا نشانہ بنا نے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قاتلوں کی گرفتار ی کے مطالبات درج تھے ۔مظاہرین نے ایم کیوایم کے کارکنوں کے اغوا اور قتل کے واقعات روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اعلیٰ عدلیہ ان واقعات کا از خود نوٹس لے۔