02 جون ، 2013
اسلام آباد…مسلم لیگ ن نے کی جانب سے 18 سے 20 رکنی وفاقی کا بینہ کو آج حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے،ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان کون لیگ نے وزیر داخلہ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ نیشنل پارٹی کے عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان کا وزیراعلی بنائے جانے کا امکان۔ اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ جبکہ وزارت پانی و بجلی اوروزارت پیٹرولیم کو ایک ہی وزارت میں شامل کر کے خواجہ آصف کو اس کی وزارت سونپے جا نے کا امکان ہے چودھری نثار نے وزارت داخلہ کے امور پرفریم ورک بھی تیار کرلیا ہے ۔