پاکستان
02 جون ، 2013

قمرعلی عباسی کا انتقال ادبی دنیا کا بڑا نقصان ہے، الطاف حسین

قمرعلی عباسی کا انتقال ادبی دنیا کا بڑا نقصان ہے، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے تمغہ امتیاز پانے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ کالم نگار، ادیب اورمصنف قمرعلی عباسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انھوں نے دنیائے ادب میں قمرعلی عباسی کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ قمرعلی عباسی کا انتقال ادب کی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔ الطاف حسین نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے ۔(آمین)۔ الطاف حسین نے معروف شاعر و نغمہ نگار ریاض الرحمن ساغر کے انتقال پر گہرے دکھ او رافسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مرحوم کہنہ مشق شاعر تھے انہوں نے نہ صرف پاکستانی بلکہ ہندوستانی فلموں کے لیے بھی یادگار نغمے تحریر کئے ۔انھوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبرجمیل عطاکرے ۔ (آمین)۔علاوہ ازیں الطا ف حسین نے ایم کیو ایم قصبہ علی گڑھ سیکٹرکے کا رکن پر ویز احمد کے انتقا ل پرگہرے اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے ،اور دعا کی کہ الله تعالی مر حو م کوجنت الفردوس میں اعلی مقا م عطا فر ما ئے اور سو گو ار لو احقین کو صبر جمیل عطا کر ے (آمین) ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے لیاری کے علاقے جوناکلری میں کچھی برادری کے گھروں پر لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے قبضوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کچھی برادری کے گھروں پر قبضہ ختم کرایا جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ کئی دنوں سے لیاری اوراس سے ملحقہ علاقوں میں گینگ وارکے مسلح دہشت گردوں نے کچھی برادری پر عرصہ حیات تنگ کررکھا ہے ،گزشتہ کئی دنوں کے دوران لیاری گینگ وارکے دہشت گرد، لیاری کے مختلف علاقوں میں قتل وغارتگری کرکے کچھی برادری کے درجنوں افراد ہلاک وزخمی کرچکے ہیں لیکن آج تک نہ تو لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی اورنہ ہی کچھی برادری کے افراد کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیا گیا۔رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیار اور اقتدار سے مطالبہ کیا کہ لیاری کے علاقے جوناکلری میں کچھی برادری کے گھروں پر لیاری گینگ وار کے قبضوں کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ، کچھی برادری کے گھروں پرقبضہ ختم کرایا جائے، کچھی برادری کو جان ومال کاتحفظ فراہم کیاجائے اور لیاری میں کچھی برادری کے افراد کی جان ومال سے کھیلنے والے لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی کی جائے ۔

مزید خبریں :