پاکستان
09 مارچ ، 2012

الیکشن میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے، وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور

الیکشن میں کچھ تاخیر ہوسکتی ہے، وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور

لاہور … وفاقی وزیر ریلوے غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات میں الیکشن میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے، حکومت اور اپوزیشن اتفاق رائے سے اسمبلیوں کی مدت ایک سال بڑھا سکتی ہیں۔ لاہور میں روزانہ جنگ اور جیو پینل کو انٹریو دیتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ اے این پی کے علاوہ سب سیاسی جماعتوں کی قیادت مارشل لاء کی پیداوار ہے، مہران اسکینڈل میں پتہ چل گیا کون کتنے پانی میں ہے، پیسے لینے والوں میں اے این پی شامل نہیں۔ غلام احمد بلورنے کہا صدر زرداری سے ہاتھ ملا یا ہے وہ وعدے کے پکے ہیں توہم بھی چھوڑنے والے نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کی اس لیے مخالفت کرتے ہیں کہ وہ قابل عمل نہیں۔ انہوں نے کہا دس بار کہہ چکا ہوں ریلوے کا حال برا ہے، لیکن کوئی سنتا ہی نہیں۔ ان کا کہناتھاکہ نوازشریف کے خیر خواہ ہیں ، انہوں نے ہمیں چھوڑا ہے ہم نے نہیں ۔

مزید خبریں :