پاکستان
03 جون ، 2013

بلوچستان : جان محمد جمالی اسپیکر، عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

بلوچستان : جان محمد جمالی اسپیکر، عبدالقدوس بزنجو بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

کوئٹہ … مسلم لیگ ن کے جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جبکہ مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ سیکریٹری بلوچستان اسمبلی کے مطابق مسلم لیگ ن کے 4 امیدوار سردار صالح بھوتانی، جان جمالی، میر عاصم کرد گیلو، در محمد ناصر نے اسپیکر کیلئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ن لیگ کی ثمینہ خان، مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو اور پشتونخوا میپ کے سردار رضا محمد نے ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کیلئے اپنے کاغذات جمع کرائے تھے ۔ رات 9 بجے تک اسپیکر کے عہدے کیلئے 3 امیدواروں سردار صالح بھوتانی، میر عاصم کرد گیلو، در محمد ناصر جبکہ ڈپٹی اسپیکر کیلئے ن لیگ کی ثمینہ خان اور پشتونخوا میپ کے سردار رضا محمد نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، جس کے بعد مسلم لیگ ن کے جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر بلوچستان اسمبلی جبکہ مسلم لیگ ق کے عبدالقدوس بزنجو بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منگل کو اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا ئیں گے۔

مزید خبریں :