پاکستان
03 جون ، 2013

ایم پی اے فرید خان کا قتل، شدت پسند کمانڈر مفتی حامد گرفتار

 ایم پی اے فرید خان کا قتل، شدت پسند کمانڈر مفتی حامد گرفتار

ہنگو…ہنگو میں ایم پی اے فرید خان کے قتل میں ملوث شدت پسند کمانڈر مفتی حامد گرفتار کرلیا گیا۔قتل کے سوگ میں آج تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔قاتلانہ حملے کے خلاف ہنگو میں توڑ پھوڑ اور جلاوٴ گھیراوٴ کے واقعات بھی ہوئے۔خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب رکن فرید خان کے قتل کی خبر ہنگو میں جنگل کی آگ کی طرح پھیلی۔مشتعل افراد ہنگو بازار میں نکل آئے،توڑ پھوڑ کی ، دکانوں اور دو دفاتر کو آگ بھی لگادی۔مظاہروں کے دوران وقفے وقفے سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ حالات کشیدہ ہونے پر علاقے میں پولیس اور فوج کے دستے پہنچ گئے۔ڈھائی گھنٹے احتجاج کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہنگو میں غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ ہے۔جبکہ پولیس اور فوج کا گشت جاری ہے۔دوسری جانب ہنگو کے علاقے کندوکلے میں پولیس اور فورسز نے شدت پسندوں کے مرکز پر چھاپہ مار کر ایم پی اے فرید خان کے قتل میں ملوث شدت پسند کمانڈر مفتی حامد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مزید خبریں :