پاکستان
03 جون ، 2013

تمام جماعتیں عہد کریں ، آمر کے ساتھیوں کو شامل نہیں کریں گے ،اچکزئی

تمام جماعتیں عہد کریں ، آمر کے ساتھیوں کو شامل نہیں کریں گے ،اچکزئی

اسلام آباد…چودہویں قومی اسمبلی کے پہلے نکتہ اعتراض پر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا وہ عہد کریں کہ آمر کا ساتھ دینے والوں کو اپنے ساتھ شامل نہیں کریں گے،دیگر جماعتوں نے بھی مستقبل میں آئین کا تحفظ یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ قومی اسمبلی میں 15 نومنتخب ارکان نے حلف اٹھایا تو پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ آئین کی پاسداری کا حلف تو ہمیشہ اٹھایا جاتا ہے لیکن ایوان ایسے لوگوں سے بھرا پڑا ہے جو ماضی میں آمر کے ساتھی رہے ، سب اللہ کو حاضر ناظر جان کر کہیں کہ آئندہ ایسی کسی مہم کا ساتھ نہیں دیں گے۔ اسپیکر فہمیدا مرزا کا کہنا تھا کہ ایوان میں جو حلف اٹھایا جاتا ہے سب اس کے پابند ہیں۔ ن لیگ کے خواجہ آصف نے کہا کہ سب عوام سے وعدہ کریں کہ آئندہ کوئی آئین کی خلاف ورزی نہیں کرے گا۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ماضی میں حلف اٹھا کر توڑے جاتے رہے، آئین کی پاسداری سب پر لازم ہونی چاہیے۔پیپلز پارٹی کے مخدوم امین فہیم کا کہنا تھا کہ اگر کبھی آئین کی خلاف ورزی ہوئی تو ان کی جماعت اس کے سامنے دیوان بن جائے گی۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے سوال اٹھایا کہ آئین کی خلاف ورزی کا ایک کیس سپریم کورٹ میں بھی ہے اس پر ایوان کی کیا رائے ہے؟ ایم کیو ایم کے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئین کی تمام شقوں کی پاسداری ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :