03 جون ، 2013
اسلام آباد… جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کا موقع ہے اور نہ ہی ابھی ایسا ماحول ، جب کہ حکومت نے رابطہ کیا نہ ہی ان کا کوئی کردار ادا کرنے کا ارادہ ہے۔ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو طالبان سے مذاکرات یا مفاہمتی عمل سے کوئی دلچسپی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے حکومت نے کوئی رابطہ کیا اور نہ ان کا اپنا کوئی کردار ادا کرنے کا ارادہ ہے۔ فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں قیام امن کے لیے مفاہمت نہایت سنجیدہ عمل ہے مگر افسوس کہ مفاہمتی عمل میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔