پاکستان
03 جون ، 2013

گوجرانوالہ : لڑکی کو بھگا کر شادی کرنے پر لڑکے کی بہن کوجلادیا گیا

گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں ایک شخص نے بدلہ لینے کے لئے مبینہ طور پر ایک لڑکی کو آگ لگاکر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے لوئیانوالہ میں نصیر نامی شخص نے 18 سالہ منزہ پر اس کے گھر میں داخل ہوکر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ منزہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق ملزم نصیر کی بہن کو ایک سال قبل منزہ کے بھائی نے اغوا کرکے شادی کرلی تھی۔ جس پر نصیر نے آج بدلہ لینے کے لئے منزہ کو جلادیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم نصیر کو گرفتار اور اس کی والدہ اور بہن کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے۔ ملزم نصیر کا کہنا ہے کہ وہ جھگڑا کرنے ضرور گیا تھا لیکن اس نے لڑکی کو نہیں جلایا بلکہ اس کے گھروالوں نے اسے جلادیا۔

مزید خبریں :