03 جون ، 2013
کراچی … محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز تک ملک کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی تاہم بالائی علاقوں کے درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی ڈگری تک کمی کا امکان ہے ،آج دادو 48 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین مقام رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم شام اور رات کو اسلام آباد، راولپنڈی ،گلگت بلتستان ،کشمیر ،گوجرانوالہ، سرگودھا، کوہاٹ، پشاور، ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویڑن میں گرد آلود ہواوٴں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج ملک کے مختلف شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کچھ یوں رہے۔ لاڑکانہ، سکھر،جیکب آباد،بہاولنگر 46 ڈگری۔سبی، موہنجوداڑو اور روہڑی 45 ڈگری۔ رحیم یارخان اور شہید بے نظیر آباد 44ڈگری ۔حیدر آباد 42،لاہور،ملتان، فیصل آباد40 ڈگری۔کراچی، مظفرآباد38۔پشاور،کوئٹہ36 اور اسلام آباد35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔