18 جنوری ، 2012
سرگودھا… مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم وہ کام کررہے تھے جو کسی نے نہیں کئے۔ہم ہر میدان میں پاکستان کو آگے بڑھا رہے تھے۔میں تو پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی کوشش کررہا تھا۔اگر موقع ملا تو اس ملک کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے۔وہ سرگودھا میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عبدالمجید کی وفات پر منعقدہ تعزیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا وزیر اعظم بننا کوئی آسان کام نہیں ہے اور بن کے عوام کے کام کرنا آسان کام نہیں ہے۔اگرنوجوانوں کا ساتھ ہو تو ہم پاکستان کو ہر مشکل سے نکال سکتے ہیں۔نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہم ہر میدان میں پاکستان کو آگے بڑھا رہے تھے۔چاہے وہ دفاعی میدان ہو چاہے کوئی اور ہو۔انہوں نے کہا کہ ہماری وجہ سے آج پاکستان ساتواں ایٹمی ملک ہے، ہمیں صلہ نہیں چاہئے ،صلہ اللہ دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان میں ترقی کا ریٹ آٹھ فیصد تھا۔نواز شریف نے مزید کہا کہ صرف میرے نہیں پاکستان کے بھی دس سال ضائع کئے ہیں ورنہ میں تو پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کی کوشش کررہا تھاانہوں نے کہا کہ نوجوان نسل چھوٹے بچے اور بچیاں اور یہ جذبے والے بزرگ میرے قدم سے قدم ملا کر چلیں، میرے کندھے سے کندھا ملا کر چلیں توہم پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل چکمہ دینے والے بڑے پھر رہے ہیں ہمارا جو ٹریک ریکارڈ ہے۔ہم نے ہمیشہ پاکستان کو مثالی ملک بنانے کی کوشش کی۔ہم نے لالچ اور مفاد پرستی کی سیاست نہیں کی۔ ہم اسے عبادت سمجھتے ہیں اور آپ نے جو وعدہ کیا ہے وہ وعدہ نبھانا ہے۔