05 جون ، 2013
کراچی…کراچی کے علاقے ملیرجام گوٹھ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں،چاروں افراد کو اغواء کے بعد قتل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیرکے علاقے کھوکھراپار جام گوٹھ سے بدھ کی صبح 4 افراد کی لاشیں ملیں ۔پولیس کے مطابق لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی شناخت فرحان، مہتاب، محمد توصیف اور محمد فرحان کے نام سے ہوئی ہے ۔اسپتال ذرائع کے مطابق چاروں افراد کو تشدد کے بعد سینے اور سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے منگل کو چاروں افراد کو گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے تھے، جس کے بعد بدھ کی صبح ان کی تشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ مقتولین کورنگی کے علاقے گودام چورنگی میں واقع گارمنٹ فیکٹری میں ملازم تھے جنہیں ملیر سٹی سے اغوا کیا گیا ۔ دوسری جانب لاشوں کے برآمد ہونے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ پولیس اور رینجرز موقع پر پہنچ گئی۔