پاکستان
05 جون ، 2013

خیبرایجنسی : این اے 46کے 21پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ جاری

خیبرایجنسی : این اے 46کے 21پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ جاری

خیبر ایجنسی…خیبرایجنسی کے حلقہ این اے 46کے 21پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ پولنگ جاری ہے تاہم اب تک کی خاص بات یہ ہے کہ اب تک کسی خاتون ووٹر نے اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا ہے۔ این اے46میں 11مئی کے انتخابات کے دوران ووٹر لسٹوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں اور ہنگامہ آرائی کے باعث پولنگ ملتوی کردی گئی تھی۔ ری پولنگ کیلئے تحصیل جمرود میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں۔ن لیگ نے ووٹر لسٹوں میں بے قاعدگیو ں کے خلاف ری پولنگ میں حصہ لینے سے انکار کردیا ہے۔ اب تک 18ہزار50خواتین میں سے کسی ایک نے بھی ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ اسٹیشن کا رخ نہیں کیا ہے۔پولنگ کے دوران سخت سیکورٹی انتظامات کے تحت جمرود بازاربند ہے۔این اے 46کے دیگر 33پولنگ اسٹیشنوں کے نتا ئج کے مطابق آزاد امیدوار حمیداللہ جان آفریدی 1683ووٹ لیکر پہلی جبکہ آزاد امیدوار ناصر خان 1640ووٹ کیساتھ دوسری پوزیشن پر ہیں۔

مزید خبریں :