پاکستان
05 جون ، 2013

پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کی اپوزیشن نہیں کریگی،جاوید ہاشمی

پاکستان تحریک انصاف مفاہمت کی اپوزیشن نہیں کریگی،جاوید ہاشمی

اسلام آباد… وزارت عظمیٰ کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت مفاہمت کی اپوزیشن نہیں کریگی، صرف سچ اور حق کی بات کرے گی۔ وہ اب سے کچھ دیر پہلے پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ ان کا ہارنے اور جیتنے کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس الیکشن میں ہار اور جیت معنی نہیں رکھتی بلکہ اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ من مانی نہیں کرنے دی جائے گی بلکہ قانون کے تحت حکومت کو حکومت چلانے پرمجبور کر دیا جا ئے گا۔

مزید خبریں :