05 جون ، 2013
لاہور…پشاورسے کراچی جانے والی خیبرمیل کاپاورپلانٹ خراب ہوگیا،ایئرکنڈیشنڈبوگیوں کے مسافروں کیلئے گرمی ناقابل برداشت ہوئی تو لاہورریلوے اسٹیشن پہنچ کر وہ سراپا احتجاج بن گئے، ریلوے حکام کو نیا پاور پلانٹ لگا کر حالات پرقابو پانا پڑا۔ ٹرین روانہ کر دی گئی۔پشاورسے چلنے والی خیبرمیل لاہورریلوے اسٹیشن پہنچی تو ایسی بوگیوں کے مسافروں نے باہر نکل کر احتجاج شروع کر دیا،ان کاکہناتھاکہ شدید گرمی میں بوگیوں میں شدیدحبس ہو گیاہے،جس کی وجہ سے سانس بھی دشوار ہو رہا ہے،،مسافروں کے شدید احتجاج پر ریلوے حکام کو ٹرین کے ساتھ نیا پاور پلانٹ لگانا پڑا،اس کے بعد ٹرین روانہ کر دی گئی۔