05 جون ، 2013
لاہور…لاہورمیں لیسکو حکام نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر135بجلی چور پکڑ لئے ہیں جن پر44ہزار یونٹس کے ڈی ٹیکشن بل ڈال دیئے۔ان بجلی چوروں میں ایک صنعتی کنکشن بھی شامل ہے۔لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی کے تر جمان کے مطابق لیسکو حکام نے بجلی چوروں کے خلاف مہم شروع کر رکھی ہے،اس سلسلے میں مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر135 بجلی چور پکڑ لئے گئے،میکلوڈ روڈ کے علاقے سے64 ، دہلی گیٹ کے علاقے سے63اورانگوری باغ سب ڈویژن سے8بجلی چور پکڑے گئے،ان میں ایک صنعتی کنکشن بھی شامل ہے،ترجمان کے مطابق ان بجلی چوروں پر 44ہزار یونٹس ڈی ٹیکشن بل ڈال دیئے گئے ہیں،قانونی کارروائی بھی ہوگی۔