05 جون ، 2013
کراچی…کراچی میں رینجرز نے پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔رینجرز حکام کے مطابقکراچی کے علاقے منگھوپیر میں ایک کارروائی کے دوران پولیو ٹیم پر حملے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔حکام کا یہ کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھی پہلے گرفتار ہوچکے ہیں۔گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایاجاتا ہے۔