05 جون ، 2013
اسلام آباد… پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے میاں نوازشریف کو اپنا لیڈر قرار دیاہے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کے دوران مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ میاں نوازشریف میرے لیڈر تھے اور ہیں۔ مخدوم جاوید ہاشمی کی اس بات پر ارکان نے ڈیسک بجائے اور ان کا خیر مقدم کیا۔ مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ آج 14 سال بعد میاں نوازشریف پھر اسی کرسی پر بیٹھے ہیں ۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف فرینڈلی اپوزیشن نہیں کرے گی۔