پاکستان
05 جون ، 2013

گیلریوں سے نعرے بازی پارلیمانی روایات کیخلاف ہے، شاہ محمود

گیلریوں سے نعرے بازی پارلیمانی روایات کیخلاف ہے، شاہ محمود

اسلام آباد…پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پارلیمان کے تقدس کو روندا جا رہا ہے اجنبی لوگ ایوان میں آتے ہیں جبکہ گیلریوں سے نعرے بازی پارلیمانی روایات کے خلاف ہے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر انہوں نے میاں نواز شریف کے پولیٹیکل سیکریٹری آّصف کرمانی کی میاں نواز شریف کے ہمراہ ایوان میں داخل ہونے اور مہمانوں کی گیلریوں سے کی جانے والی نعرے بازی ،پارلیمانی پریس گیلری پر قبضے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایوان میں اجنبی لوگوں کی آمد ایوان کے تقدس کی پامالی ہے اسی طرح نعرے بازی اور صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک پارلیمانی روایات کے برعکس ہے ۔

مزید خبریں :