05 جون ، 2013
لاہور…پنجاب میں وزیر اعلیٰ کا انتخاب کل 6جون کوہوگا۔ 344 منتخب نمائندے نئے وزیر اعلیٰ کاچناوٴکریں گے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد شہباز شریف اورتحریکِ انصاف اور ق لیگ کے مشترکہ امیدوار میاں محمودالرشید مدمقابل ہیں،انتخاب ارکان کی تقسیم کی بنیاد پر ہو گا۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار شہباز شریف کوبھاری اکثریت حاصل ہے،ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوارمیاں محمود الرشید، مسلم لیگ ق کی حمایت بھی رکھتے ہیں،پیپلزپارٹی اپنالائحہ عمل انتخاب سے پہلے واضح کریگی،اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں پیپلزپارٹی نے حصہ نہیں لیاتھا۔سیکریٹری اسمبلی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب ارکان کی تقسیم کی بنیادپرہوگا،امیدواروں کے حامیوں کیلئے ہال میں الگ الگ لابیاں مختص کی جائیں گی،حامی ارکان کوان لابیوں میں جانے کیلئے کہاجائے گا،جن کی گنتی کی جائے گی اورزیادہ تعداد والے امیدوارکو کامیاب قرار دیاجائیگا۔ واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے نامزداسپیکر کو 297 ووٹ پڑے تھے۔6 جون کووزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہو گااور6جون کو ہی وہ گورنر ہاوٴس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔اس کے ساتھ ہی پنجاب میں انتقالِ اقتدارکا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائیگا۔