پاکستان
05 جون ، 2013

قائم علیشاہ مزارقائدکی بجائے دہشتگردوں کی پناہ گاہ جاتے ہیں، حیدرعباس

قائم علیشاہ مزارقائدکی بجائے دہشتگردوں کی پناہ گاہ جاتے ہیں، حیدرعباس

کراچی…متحدہ رابطہ کمیٹی کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہاہے کہ پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں نے4ہمدردوں کواغواکے بعدقتل کردیا،ملیرسالارگوٹھ سے شناخت کے بعدایم کیوایم کے ہمدردوں کواغواکیاگیا،چاروں ہمدردوں کے قتل میں پیپلزامن کمیٹی کاسہیل ڈاڈاگروپ ملوث ہے،ایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کوقتل عام جاری ہے اورقائم علی شاہ مزارقائدپرجانے کے بجائے دہشت گردوں کی پناہ گاہ جاتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حیدرعباس رضوی نے کہا کہ اب تک ایم کیوایم کے8کارکنان لاپتاہیں،کوئی ادارہ بتانے کونہیں کہ ایم کیوایم کے کارکن کس کی تحویل میں ہیں۔حیدرعباس رضوی کا کہناتھاکہ پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کوایم کیوایم کی نسل کشی کیلیے استعمال کیاجارہاہے،،قائم علی شاہ مزارقائدپرجانے کے بجائے دہشت گردوں کی پناہ گاہ جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی حمایت کرنے پرکچھی اورکاٹھیاواڑی برادری کوبھی نشانہ بنایاجارہاہے،عوام سے اپیل ہے کہ سندھ بھرمیں پْرامن یوم سوگ منائیں۔حیدرعباس رضوی نے نوازشریف سے اپیل کی کہ ایم کیوایم کے کارکنوں کیاغوا کانوٹس لیا جائے،انہوں نے چیف جسٹس پاکستان سے بھی اپیل ہے کہ قتل کے واقعات کاازخودنوٹس لیں۔انہوں نے کہ اکہ پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرچھاپے مارے جائیں،حکومت سندھ شہداکے لواحقین کیلئے معاوضے کااعلان کرے۔

مزید خبریں :