پاکستان
05 جون ، 2013

الطاف حسین کی نوازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

الطاف حسین کی نوازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میاں محمدنوازشریف کووزیراعظم منتخب ہونے پراپنی اوراپنی جماعت کی جانب سے تہہ دل سے مبارکبادپیش کی ہے،ایم کیو ایم کے جاری کردہ بیان کے مطابق الطاف حسین نے اللہ تعالیٰ کے حضوردُعاکی کہ اللہ تعالیٰ میاں محمدنواز شریف کوبحیثیت وزیراعظم، ملک کے فوری نوعیت کے مسائل کوحل کرنے اورملک کودرپیش چیلنجزسے نمٹنے کی صلاحیت وطاقت عطا فرمائے اورانہیں ملک کے تمام شہریوں کے ساتھ انصاف کرنے کاحوصلہ عطافرمائے اوروہ پاکستان کوترقی وخوشحالی کے راستے پر لے جانے میں کامیاب ہوں۔

مزید خبریں :