06 جون ، 2013
کارڈف…آئی سی سی چمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ صوفیہ گارڈنز ، کارڈف میں کھیلے جارہے میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں شیکھر دھون،روہیت شرما، ورات کوہلی،دنیش کارتک، سریش رائنا،کپتان مہندرا سنگھ دھونی،رویندرا جدیجا، روی چندرن ایشوین، بھونیشور کمار،اشانت شرمااور امیش یادیو شامل ہیں۔ جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم ہاشم آملہ، کولن انگرام، ڈو پلیسی،اے بی ڈیویلیئرز،جے پی ڈومینی،ڈیوڈ ملر،ریان مک لارین،آر جے پیٹرسن،روری کلین ویلٹ،مورنے مورکیل اور ٹسوبے پر مشمل ہے۔جنوبی افریقا کے کپتان اے بی ڈیویلیئر زنے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ موسم ابرآلود ہے جو بالرز کے لئے مددگار ثابت ہوگا،بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا کہنا ہے کہ وہ بھی ٹاس جیتنے کی صورت میں فیلڈنگ کا سوچ رہے تھے، انہوں نے کہاکہ وہ نہیں سمجھتے کہ وکٹ میں کوئی بڑی تبدیلی آئے گی۔