06 جون ، 2013
تہران /اسلام آباد…ایران کے صدر محمود احمد ی نژاد اور پارلیمنٹ نے میاں نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے تو قع ظاہرکی ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ جمعرات کو ایران کے صدر محمود احمد ی نژاد اور پارلیمنٹ نے میاں نواز شریف کو تیسری مرتبہ وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے تو قع ظاہرکی ہے کہ میاں نواز شریف کی قیادت میں پاک ایران تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔ایران کی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکرعلی اوریجانی نے الگ پیغام میں وزیراعظم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی انتخابات میں کا میابی محمد نوازشریف اوران کی جماعت پاکستان کے عوام کے اعتماد کااظہار ہے۔