کھیل
06 جون ، 2013

چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے جنوبی افریقاکو 332 رنز کا ہدف دے دیا

چیمپئنز ٹرافی: بھارت نے جنوبی افریقاکو 332 رنز کا ہدف دے دیا

لندن … آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 332 رنز کا ہدف دے دیا، شکھر دھون نے شاندار سنچری اور روہت شرما نے نصف سنچری اسکور کی ۔ صوفیہ گارڈنز کارڈف میں کھیلے جانے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جو انہیں کافی مہنگی پڑی، بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے 331 رنز بنائے، اوپنر روہت شرما اور شکھر دھون نے 127 رنز کی ابتدائی شراکت فراہم کی، دھون نے 94 گیندوں پر 114 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، انہوں نے 12 چوکے اور ایک چھکا لگایا، روہت شرما 65 رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی 31 ، دنیش کارتھک14، مہندرا سنگھ دھونی 27 ، سریش رائنا 9 اور ایشون 10 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ رویندرا جڈیجا نے 29 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 47 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ریان میکلارن نے 3 وکٹیں لیں، سوٹسوبے 2 اور جے پی ڈومینی ایک کھلاڑی کو آوٴٹ کرسکے۔

مزید خبریں :