10 مارچ ، 2012
بگوٹا… مناسب پبلک ٹرانسپورٹ نہ ملنے پر کولمبیا میں طلبا نے خوب ہنگامہ آرائی کی۔ پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ دارالحکومت بگوٹا میں غیض وغضب میں بھرے مظاہرین نے گلیوں کو رکاوٹیں لگا کر بلاک کردیا جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا۔ مظاہرین کومنتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس پھینکی۔ طلبا کا مطالبہ تھا کہ طالب علموں کے لیے کرایہ کم کیا جائے اور بس ٹرانزٹ سسٹم بہتر کیا جائے۔ بگوٹا کے مئیرنے ہنگاموں کی شدید مذمت کی ہے۔