پاکستان
06 جون ، 2013

ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن بند کیا جائے ، عبادالرحمان

ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن بند کیا جائے ، عبادالرحمان

واشنگٹن ڈی سی…کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن، کارکنوں کے اغوا اور ان کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے زیراہتمام امریکہ کے تمام بڑے شہروں واشنگٹن ڈی سی، نیو یارک، شکاگو، اٹلانٹا، ہیوسٹن میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین ،ندیم صدیقی، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، چیپٹر انچارجزاور کارکنان و ہمدردوں کے ساتھ قریبی ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان پرریاستی جبر و تشدد ، ماورائے عدالت قتل ، کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان اور سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن بند کیا جائے اور ایم کیو ایم کے معصوم و بے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں، ایک بار پھر سوچھی سمجھی سازش اور منصوبے کے تحت ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ایم کیو ایم کو جبر، تشدد اور ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کا واحد مقصد پاکستان میں مظلوموں و محروموں کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو کچلنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی اعلی عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ماورائے عدالت قتل میں ملوث قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کریں اور ایم کیو ایم کے گرفتار معصوموں و بے گناہ کارکنوں کی فوری بازیابی کے لئے احکامات جاری کریں۔

مزید خبریں :