دنیا
06 جون ، 2013

کشمیرپر دستخطی مہم :7 جون سے سویڈن میں کیمپ لگایاجائے گا،علی رضا

کشمیرپر دستخطی مہم :7 جون سے سویڈن میں کیمپ لگایاجائے گا،علی رضا

پیرس…رضا چوہدری …کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام یورپ میں جاری کشمیرکے مسئلے پرایک ملین دستخطی مہم کے سلسلے میں جمعہ7 جون سے سویڈن کے درالحکومت اسٹاک ہوم میں ایک کیمپ لگایاجائے گا۔ کشمیرکونسل ای یو کے سربراہ علی رضاسید نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ یہ مہم گذشتہ چند سالوں سے جاری ہے اور اب تک بڑی تعداد میں یورپی باشندے اس مہم کی دستاویزات پر دستخط کرچکے ہیں۔ برطانیہ، فرانس، ہالینڈ، ناروے اور دیگر ممالک میں ابتک اس مہم کے سلسلے میں کئی کیمپ منعقد کئے گئے۔ اور لوگوں نے اس مہم کو سراہاہے۔ اس مہم کا مقصد یورپ میں مسئلہ کشمیرخاص طورپر مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کے مسئلے کو اجاگرکرناہے۔ انھوں نے کہاکہ جب تک ایک ملین دستخط جمع نہیں ہوجاتے ، یہ مہم جاری رہے گی۔ یورپی پارلیمنٹ کے قوانین کے مطابق،یورپی ممالک کے ایک ملین عوام دستخط کرکے کسی بھی مسئلے کوپارلیمنٹ میں اٹھاسکتے ہیں۔ سویڈن کے علاوہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران اٹلی اور پولینڈ میں دستخطی مہم جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دے۔پاکستان اور بھارت کے مابین مسئلہ کشمیرپر مذاکرات میں کشمیریوں کے نمائندوں کو شامل کیاجائے۔ کشمیرایک بین الاقوامی طورپر مسلمہ ایشو ہے ، عالمی برداری کو چاہیے کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلے کو حل کروانے میں مددکریں۔

مزید خبریں :