دنیا
10 مارچ ، 2012

افغان وزیر خارجہ طالبان سے مذاکرات کیلئے قطر جائیں گے

افغان وزیر خارجہ طالبان سے مذاکرات کیلئے قطر جائیں گے

کابل… افغا ن وزیر خارجہ زلمے رسول طالبان سے مصالحتی عمل سے متعلق بات چیت کے لیے قطر جائیں گے۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسٰی زئی نے کابل میں صحافیوں کو بتایا کہ وزیر خارجہ زلمے رسول دس دن کے اندر قطر جائیں گے جہاں وہ قطر کے حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں طالبان کے ساتھ مذکرات پر بات چیت کی جائے گی۔جنوری میں طالبان نے قطر میں آفس کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :