دنیا
10 مارچ ، 2012

یمن :فورسز کے فضائی حملے،القاعدہ کے 23شدت پسند ہلاک

یمن :فورسز کے فضائی حملے،القاعدہ کے 23شدت پسند ہلاک

صنعاء… یمن میں سیکورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 23 شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں ،یمن میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک کے جنوب میں القاعدہ کے زیر کنٹرول ایک شہر پر حملہ کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مبینہ طور پر 23 انتہا پسند مارے گئے۔ باغیوں پر یہ حملہ سکیورٹی فورسز کے ایک اڈے پر القاعدہ کے اس حملے کے چند روز بعد عمل میں آیا، جس میں تقریباً دو سو فوجی مارے گئے تھے۔ اسی دوران اقوام متحدہ نے یمن میں ایک بڑے انسانی المیے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہاں تین ملین انسانوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں :