پاکستان
18 جنوری ، 2012

ن لیگ کا پارلیمنٹ میں رہنا ضروری ہے، احسن اقبال

ن لیگ کا پارلیمنٹ میں رہنا ضروری ہے، احسن اقبال

اسلام آباد… مسلم لیگ ن کے راہ نما احسن اقبال نے کہا کہ ن لیگ کا پارلیمنٹ میں رہنا ضروری ہے، استعفے آپشن ہیں جسے مثبت تبدیلی کیلئے استعمال کریں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ استعفے دے کر پیپلز پارٹی کو من پسند آئینی ترمیم کیلئے فری ہینڈ نہیں دے سکتے۔ انھوں نے کہا کہ نگران حکومت اور آزاد الیکشن کمیشن کے معاملات پارلیمنٹ میں آنا ہیں۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اہم معاملات کیلئے ن لیگ کا پارلیمنٹ میں رہنا ضروری ہے۔

مزید خبریں :